Live Updates

ایران پر مسلط کی گئی جنگ نے نئی جغرافیائی و سیاسی بیداری کو جنم دیا،ترجمان ایرانی فوج

آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک اہمیت اور ایرانی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی شعور بڑھا ہے، ترجمان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اگست 2026 18:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ نے نئی جغرافیائی و سیاسی بیداری کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک اہمیت اور ایرانی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی شعور بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کا نظریہ دفاعی پوزیشن سے فعال اور پیش قدمی والی حکمت عملی میں بدلا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران خود تنازعات شروع کرے گا۔بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا کہ ایران جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات