بھارت میں 15 سال سے پولیس کو مطلوب 72 سالہ اعلی تعلیم یافتہ بھتہ خور گرفتار
ہری سنگھ شیخاوت کے خلاف 2008 میں ایک ملبوسات کی کمپنی سے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج تھا
اتوار 23 اگست 2026 18:10
(جاری ہے)
دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے طویل عرصے سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دوبارہ سراغ رسانی شروع کی تو معلوم ہوا کہ ہری سنگھ گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے گجرات منتقل ہوا اور بعد میں راجستھان جا کر روپوش ہوگیا۔
پولیس نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ بالآخر 13 اگست کو خفیہ اطلاع ملی کہ وہ جے پور کی ایک رہائشی سوسائٹی میں موجود ہے۔پولیس ٹیم نے سوسائٹی پہنچ کر مشتبہ شخص کی شناخت اور وہاں اس کی موجودگی کی تصدیق کی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ہری سنگھ شیخاوت کو گرفتار کرلیا گیا۔دہلی پولیس کے مطابق گرفتار شخص اعلی تعلیم یافتہ ہے اور ماضی میں کئی معروف کمپنیوں میں اہم عہدوں پر کام کر چکا ہے۔پولیس کے مطابق ہری سنگھ کی گرفتاری کے ساتھ دہلی، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کی پولیس کی جانب سے تقریبا ڈیڑھ دہائی سے جاری تلاش بالآخر ختم ہوگئی ہے۔پولیس اب ملزم سے مقدمے سے متعلق مزید تفتیش اور اس عرصے کے دوران اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.