صوابی پولیس کی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم بیرونِ ملک فرار کی کوشش کے دوران گرفتار

پیر 24 اگست 2026 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) تھانہ پرمولی صوابی پولیس نے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم بیرونِ ملک فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پرمولی سید الطاف باچا معہ تفتیشی ٹیم نے جدید تفتیشی و تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ریاض ساکن نارنجی کے نام سے ہوئی، جو جرم 324/34 تھانہ پرمولی کو مطلوب تھا۔ملزم پر قتل کی سابقہ عداوت کے باعث باارادہ قتل فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کو ایف آئی اے کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ پرمولی منتقل کیا گیا، جہاں اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔