آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی ملاقات،ریلیف کی ہدایات جاری کیں

پیر 24 اگست 2026 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) آئی جی پنجاب عبدالکریم سےپولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف کی ہدایات جاری کیں۔شہید ہیڈ کانسٹیبل امجد حسین کے بیٹے کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے،مرحوم کانسٹیبل جمیل احمد کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

شہید کانسٹیبل ریاض حسین کے بیٹے کی بھرتی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔لیڈی کانسٹیبل گل فشاں کی محکمانہ کارروائی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ضروری کارروائی کا حکم دیا گیا۔کانسٹیبل کامران حسین کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ریلیف کی ہدایت جبکہ 8 ٹی اے ایس آئیز کی پروبیشنر کورس میں شمولیت کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے کا حکم دیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن،پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :