ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں سی جے پی کے احتجاج کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی تصدیق
پیر 24 اگست 2026 14:17
(جاری ہے)
مظاہرے میں شامل ایک شخص کے جسم پر 25 سے 30 پیلٹ کے زخم تھے۔ انسانی حقوقِ کی تنظیم نے ایسی ویڈیو فوٹیج کی بھی تصدیق کی جس میں آنسو گیس کے گولے براہِ راست مظاہرین کی جانب فائر کیے جارہے ہیں، پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار بظاہر پرامن مظاہرین کو لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بناتے نظر آئے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا ۔
تنظیم نے بتایا کہ ریپڈ ایکشن فورس کے ایک اہلکار نے مظاہرے میں شامل ایک شخص کے خلاف بجلی کا جھٹکا دینے والی لاٹھی استعمال کی، سادہ لباس میں ملبوس افراد مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور وردی میں موجود اہلکاروں نے مداخلت نہیں کی۔بہار کے علاقے سیوان میں ایمنسٹی نے ایسی فوٹیج کی بھی تصدیق کی جس میں ریاستی پولیس کا ایک اہلکار مظاہرین پر اے کے طرز کی رائفل سے فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ایسا آتشیں اسلحہ صرف زندگی کو لاحق فوری خطرے یا سنگین زخمی ہونے کے خطرے سے نمٹنے کے لئے انتہائی آخری اقدام کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس فوٹیج میں ایسے کسی خطرے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ایمنسٹی نے کہا کہ حکام نے مظاہروں کے اردگرد انٹرنیٹ کی بندش، رکاوٹیں، ٹرانسپورٹ پر پابندیاں اور امتناعی احکامات بھی نافذ کیے تھے۔ تنظیم کا کہناہے کہ پتھرائو کے اکا دکا واقعات بڑے پیمانے پر طاقت کے استعمال کا جواز فراہم نہیں کرتے ۔دہلی پولیس نے غیر متناسب طاقت کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے مظاہروں سے نمٹنے کے اپنے طریقہ کار کو پیشہ ورانہ قرار دیا، تاہم ایمنسٹی نے کہا کہ اس کے شواہد پولیس کے مو قف سے متصادم ہیں۔ تنظیم نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور ان واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.