سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر

پیر 24 اگست 2026 16:34

سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے ہمارا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایک بورڈ بنے گا جس میں بانی کی بہن بھی شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ قابلِ عمل ہے، آپ انہیں ہسپتال منتقل کر سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے، سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی بانی کے منتخب کردہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں، سہیل آفریدی کسی کے قریبی نہیں، 4 کروڑ عوام کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔انہوںنے کہاکہ خدارا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنجیدہ لیا جائے، ہم بانء پی ٹی آئی کی وجہ سے مقبول ہیں، جنہوں نے توہینِ عدالت کی ان کو سزا دی جائے۔