ویووV80 Lite Curved displayاور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف

ویوو نے پاکستان میں vivo V80 Lite کو باضابطہ طور پر متعارف کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسا جدید اسمارٹ فون ہے جو خاص طور پر نوجوان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو خوبصورت ڈیزائن، ہاتھ میں آرام دہ استعمال اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو پسند کرتے ہیں

پیر 24 اگست 2026 16:57

ویووV80 Lite   Curved displayاور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2026ء) ویوو نے پاکستان میں vivo V80 Lite کو باضابطہ طور پر متعارف کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسا جدید اسمارٹ فون ہے جو خاص طور پر نوجوان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو خوبصورت ڈیزائن، ہاتھ میں آرام دہ استعمال اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو پسند کرتے ہیں۔
 V80 Liteکو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ہاتھ میں بہتر محسوس ہو اور روزمرہ کے تمام کاموں میں ہموار کارکردگی فراہم کرے۔

اپنے خوبصورت اور آسان گرفت والے Curved Display اور تیز و ہموار پرفارمنس کے ساتھ، V سیریز کا یہ نیا اسمارٹ فون نوجوانوں کے لیے ایک بہترین اور اسٹائلش ساتھی ہے جو روزمرہ کے موبائل استعمال کو مزید بہتر بناتا ہے۔
 vivo V80 Liteایک منفرد "Slay Every Edge" ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جو جدید اسمارٹ فون کے ڈیزائن اور ہاتھ میں پکڑنے کے انداز کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔

(جاری ہے)

سخت اور نوکیلے کناروں کے بجائے اس میں نرم اور خوبصورت  Curvedڈیزائن دیا گیا ہے۔ اس کاEasy-Grip Curved Displayاور  3Dڈوئل کروڈ اسکرین ہاتھ میں آرام سے فٹ ہو جاتی ہے جس سے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے کے دوران ہاتھوں میں تھکن کم محسوس ہوتی ہے۔
یہ بہترین ڈیزائن ایک Ultra-Slim Unibody Design میں پیش کیا گیا ہے جس میں طاقتور 7050 mAh All-Day Batteryبھی شامل ہے۔ اس طرح فون ہلکا اور پتلا محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین بیٹری پاور بھی فراہم کرتا ہے تاکہ بار بار چارجر کی فکر نہ ہو۔

آپ ویڈیوز کو مسلسل33 گھنٹے تک دیکھیں یا MLBB گیم کو12.1 گھنٹے تک کھیلیں،vivo V80 Liteبغیر کسی سمجھوتے کے اپنی پتلی اور خوبصورت ساخت کے ساتھ بہترین کارکردگی اور طاقت فراہم کرتا ہے۔
اس فون کے خوبصورت اور جدید ڈیزائن کو مزید خاص بنانے کے لیے اس میں جدید Skyline Camera Designدیا گیا ہے۔ اس کے خوبصورت اور متوازن افقی کیمرا ڈیزائن کو پرندے کے پھیلے ہوئے پروں سے متاثر ہو کر خوبصورتی اور جدت کا امتزاج بنایا گیا ہے۔

اس کے پریمیم انداز کو مزید بہتر بنانے کے لیے فون میں ایک شاندار کلر فنش بھی دی گئی ہے۔ vivo کی جدید Satin Dual-Plating Process کی مدد سے فون کی سطح پر چاندنی جیسی نرم اور خوبصورت چمک پیدا ہوتی ہے۔ یہ فنش انگلیوں کے نشانات کو کم ظاہر کرتی ہے اور ہاتھ میں پکڑنے پر ایک نرم، ہموار اور پریمیم احساس فراہم کرتی ہے۔
 Dimensity 7360-Turboکے ساتھ روزمرہ کے لیے ہموار کارکردگی
دلکش ڈیزائن کے علاوہ V80 Lite نوجوان صارفین کی تیز رفتار زندگی کے ساتھ آسانی سے چلنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ فون طاقتور MediaTek Dimensity 7360-Turbo چِپ سیٹ سے لیس ہے، جو جدید  4nmپروسیس پر بنایا گیا ہے۔ یہ پروسیسر فون کے ہر کام کو تیزی اور ہمواری سے انجام دینے میں مدد دیتا ہے اور مختلف موبائل ایپس کو آسانی سے چلاتا ہے۔
16 GB Extended RAMکے ساتھ صارفین ایک ہی وقت میں 20 سے زائد ایپس استعمال کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایپس کے درمیان سوئچ کرنا ہو، HD ویڈیوز دیکھنی ہوں یا ایک ہی وقت میں کئی کام کرنے ہوں، اس کا جدید 8-core CPU فون کو تیز اور فوری ردِعمل دینے کے قابل بناتا ہے۔


طویل عرصے تک بہترین کارکردگی کے لیے vivo V80 Lite میں50-Month Smooth  Experienceکے ساتھ 3 Generations of OS Updates اور 5 Years of Security Updates بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح صارفین کو نہ صرف بہترین اور قابلِ اعتماد کارکردگی ملتی ہے بلکہ طویل عرصے تک فون کے استعمال کا اطمینان بھی حاصل ہوتا ہے۔
1.5K Ultra Clear AMOLED Display کے ساتھ مزید واضح اور شاندار منظر
اپنی تیز اور ہموار کارکردگی کے ساتھ  vivo V80 Lite میں شاندار 1.5K Ultra Clear AMOLED Displayدیا گیا ہے۔

یہ خوبصورت اسکرین روشن، قدرتی اور دلکش رنگوں کے ساتھ بہترین وضاحت فراہم کرتی ہے جس سے ہر تصویر، ویڈیو اور گیم زیادہ واضح اور دلچسپ نظر آتی ہے۔
اس کی ہائی ریزولوشن اسکرین گہرے بلیک رنگ، بہترین برائٹنس اور شاندار تفصیلات کے ساتھ ایک بہترین ویونگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔ آپ ویڈیوز دیکھ رہے ہوں، گیم کھیل رہے ہوں یا مختلف ڈیجیٹل مواد استعمال کر رہے ہوں، یہ اسکرین براہِ راست تیز دھوپ میں بھی واضح نظر آتی ہے۔


روشن ماحول میں اسکرین زیادہ روشن اور واضح ہو جاتی ہے جبکہ کم روشنی میں یہ نرم اور آنکھوں کے لیے آرام دہ رہتی ہے۔ اس طرح طویل وقت تک گیم کھیلنے یا ویڈیوز دیکھنے کے دوران بھی ایک آرام دہ ویونگ تجربہ ملتا ہے۔ اپنے قیمت کے درجے میں سب سے بڑی POLED Display کے ساتھ،  vivo V80 Liteمیں  93.82% Screen-to-Body Ratioبھی دیا گیا ہے جو صارفین کو زیادہ بڑی اور دلکش اسکرین کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔


پورے دن بہترین فوٹوگرافی: 32 MP گروپ سیلفی اور 50 MP کلئیر نائٹ پورٹریٹ
نوجوان صارفین کے لیے روزمرہ کی یادوں کو محفوظ کرنا اور شیئر کرنا بہت اہم ہے اسی لیے vivo نے V80 Lite میں ہر موقع کے لیے ایک خاص ڈوئل کیمرا سسٹم دیا ہے۔ گروپ اور پارٹی سیلفیز کے لیے فون کے فرنٹ میں طاقتور 32 MP Group Selfie Camera موجود ہے جس کا 84° وسیع Field of Viewہے تاکہ کوئی دوست تصویر سے باہر نہ رہ جائے۔

یہ کیمرا خاص طور پر گروپ سیلفیز کے لیے بنایا گیا ہے اور وائڈ اینگل کی وجہ سے چہروں میں آنے والی خرابی کو کم کرتے ہوئے چہرے کی باریک تفصیلات اور قدرتی اسکن ٹون کو برقرار رکھتا ہے۔
کسی پارٹی میں سب دوست ایک ساتھ سیلفی لے رہے ہوں، کسی کنسرٹ میں ہجوم کے ساتھ تصویر بنانی ہو یا ویک اینڈ پر دوستوں کی محفل ہو، یہ کیمرا بڑے گروپس کو بھی آسانی سے ایک فریم میں محفوظ کر لیتا ہے۔

رات کے وقت فون کا پچھلا کیمرا بہترین تصاویر لینے کے لیے تیار ہے۔ اس میں 50 MP Sony Clear Night Portrait Cameraدیا گیا ہے جو ایک اعلیٰ معیار کے Sony سینسر اور جدید لو لائٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ کم روشنی میں بھی واضح، روشن اور کم شور والی پورٹریٹ تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔
روشن شہر کا منظر ہو، موم بتیوں کی روشنی میں ڈنر ہو یا رات کے وقت سڑکوں پر گھومنا پھرنا، یہ نائٹ کیمرا کم روشنی میں بھی بہترین کنٹراسٹ، واضح سبجیکٹ اور پروفیشنل معیار کی تصاویر فراہم کرتا ہے۔


دستیابی
 Silk White, vivo V80 Liteاور Sapphire Blue رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ مختلف اسٹوریج اور ملٹی ٹاسکنگ ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فون  8GB+128GB اور8GB+256GB میموری ویریئنٹس میں پیش کیا جائے گا، جن کی قیمت بالترتیب  124,999 روپے اور 145,999 روپے ہوگی۔
پاکستان میں صارفین 25 اگست 2026 سے vivo V80 Lite کی پری آرڈر بکنگ کروا سکیں گے۔ جو صارفین لانچ کے موقع پر 25 اگست سے 10 ستمبر 2026 کے درمیان vivo V80 Lite خریدیں گے وہ فون کے ساتھ خصوصی 1 سال کی Extended Warranty بھی حاصل کر سکیں گے۔
اس آفر کے تحت فون کی مکمل وارنٹی میں مزید 1 سال کا اضافہ کیا جائے گا، تاہم انسانی غلطی یا غلط استعمال سے ہونے والے نقصان کا احاطہ اس وارنٹی میں شامل نہیں ہوگا۔ جبکہ چارجر اور کیبل کی وارنٹی 6 ماہ ہی رہے گی۔