ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا،صرف 3فیصد وصولی

پیر 24 اگست 2026 16:47

ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لاہور میں عوام سے صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا، گزشتہ 7 ماہ کے دوران جاری کیے گئے صفائی بلوں میں سے صرف 3 فیصد رقم ہی وصول کی جا سکی۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک لاہور میں مجموعی طور پر 51لاکھ 90ہزار بل جاری کیے گئے، جن میں سے صرف 2لاکھ 75 ہزار بلوں کی ادائیگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جاری کیے گئے بلوں کی مجموعی مالیت تقریباً 13ارب روپے تھی تاہم اب تک صرف 36 کروڑ روپے ہی وصول کیے جا سکے۔

(جاری ہے)

رہائشی علاقوں میں مجموعی طور پر 28لاکھ صفائی بل جاری کیے گئے، جن میں سے صرف 1لاکھ 27ہزار بلوں کی ادائیگی ہو سکی۔اعداد و شمار کے مطابق رہائشی علاقوں سے بلوں کی وصولی کی شرح بھی انتہائی کم رہی، جس کے باعث بڑی رقم تاحال واجب الادا ہے۔

کمرشل علاقوں میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران 23لاکھ بل جاری کیے گئے تاہم صرف 1لاکھ 48 ہزار بلوں کی ادائیگی کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق صفائی بلوں کی وصولی میں کم شرح کے باعث ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے مالی اہداف حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے بلوں کی وصولی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :