بھارت ،ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آتشزدگی سے 3 نومولود ہلاک

پیر 24 اگست 2026 16:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں سرکاری ہسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں آگ لگنے سے 3 نومولود ہلاک ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ آگ پیر کی صبح مہاراشٹر کے ضلع امراوتی کے ویمنز ہسپتال کی تیسری منزل پر واقع نوزائیدہ بچوں کے یونٹ میں لگی۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ وینٹی لیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ اور دھواں تیزی سے یونٹ میں پھیلنے کے بعد ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتال کے دیگر عملے نے فوری طور پر متاثرہ وارڈ سے نومولود بچوں کو باہر منتقل کیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت یونٹ میں 39 نومولود بچے داخل تھے۔ ان میں سے 36 بچوں کو بحفاظت نکال کر دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔