حج 2026ء کیلئےاین ٹی ایس کے ذریعے 880 خدام الحجاج کا انتخاب، غفلت پر 108 اہلکاروں کے الاؤنس میں کٹوتی کی گئی، وزارت مذہبی امور

پیر 24 اگست 2026 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حج 2026ء کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے شفاف مسابقتی بنیادوں پر 880 خدام الحجاج اور ناظمین کا انتخاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم این اے عالیہ کامران کے سوال پر قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر سابقہ حج ڈیوٹی کی بندش ختم کر دی گئی تھی اور کسی پرچے کے لیک ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ دورانِ حج فرائض میں غفلت برتنے پر 108 اہلکاروں کے یومیہ الاؤنس میں کٹوتی بھی کی گئی۔