کریڈٹ کارڈزکے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

منگل 25 اگست 2026 12:27

کریڈٹ کارڈزکے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں جولائی کے دوران ماہانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2026میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 212ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 30.5فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 163ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں، جون کے مقابلہ میں جولائی میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر3.7فیصد اضافہ ہوا،جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے 205ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوجولائی میں بڑھ کر212ارب ہوگئیں۔