بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا

جمعرات 27 اگست 2026 15:18

بین الاقوامی منڈیوں میں   خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی،سونے اور زرعی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی جبکہ سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 1.18ڈالر کمی کے بعد 81.05ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 1.21ڈالر کمی سے 86.63ڈالر فی بیرل طے پائے۔

(جاری ہے)

سونے کی قیمت 13.57ڈالر کے اضافے کے بعد 4604.64ڈالرفی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.54ڈالرکے اضافے کے بعد 69.36ڈالر فی اونس ہوگئی۔گندم کی قیمت 4.50 ڈالرکے اضافے کے بعد 752.75ڈالر فی بشل اورکاٹن کی قیمت 0.09ڈالر اضافے کے بعد 89.23ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس مکئی کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور مستقبل کے سودے 0.75ڈالر کی کمی کے بعد 535.75ڈالر فی بشل میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :