برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے گوشت مہنگا فروخت کیا گیا

منگل 25 اگست 2026 15:09

برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 504روپے، زندہ برائلر کی قیمت348روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 241روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

بارہ ربیع الاول کی منابست سے طلب زیادہ ہونے کیباعث اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 30روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔