پاکستان کی پنک سالٹ کی برآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
منگل 25 اگست 2026 13:14
(جاری ہے)
پی ایم ڈی سی کے زیر انتظام ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہیں، جن میں سالٹ رینج کے علاقے کا گلابی چٹانی نمک اور کوہاٹ سالین سیریز کا سرمئی نمک شامل ہے۔
ملک میں نمک کے ذخائر میں خالصیت کی شرح 99 فیصد تک ہے۔حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ مصنوعات کی پاکستانی جغرافیائی اصل کے ساتھ اس کی شناخت کو مضبوط بنانا ہے۔ عالمی منڈیوں میں عام طور پر ’’ہمالیائی گلابی نمک‘‘ کے نام سے معروف اس نمک کو پاکستان نے اس کی جغرافیائی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے ’’کھیوڑہ پنک راک سالٹ‘‘ کے نام سے رجسٹر اور فروغ دیا ہے۔کھیوڑہ پنک راک سالٹ کو 18 جولائی 2022 کو جغرافیائی اشاریے (جی آئی) کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا اور اس وقت اس کے 17 مجاز صارفین ہیں۔ حکومت نے مصنوعات کی عالمی پہچان بڑھانے کے اقدامات کے تحت پنک سالٹ (گلابی نمک) کے جی آئی کی بین الاقوامی رجسٹریشن کے لیے بھی کوششیں شروع کی ہیں۔حکومت نے پنک سالٹ کی برآمدات کے اندراج اور ضابطہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت تجارت نے پنک سالٹ کے لیے الگ ہارمونائزڈ سسٹم (ایچ ایس) کوڈ متعارف کرانے کا معاملہ پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ اٹھایا کیونکہ اس سے قبل اس مصنوعات کے لیے کوئی مخصوص کوڈ موجود نہیں تھا۔اس کے نتیجے میں پنک سالٹ کو ایچ ایس کوڈ 2501.0021 دیا گیا تاکہ اس کی برآمدات کا مناسب ریکارڈ رکھا جا سکے۔ یہ تبدیلی فنانس بل24۔2023 کے ذریعے اختیار کی گئی۔برآمدی مرحلے پر مصنوعات کی کم قیمت ظاہر کرنے کی روک تھام کے لیے کم از کم برآمدی قیمت 130 ڈالر فی میٹرک ٹن بھی مقرر کی گئی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے گلابی چٹانی نمک کو بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر فروغ دیا ہے، جن میں ورلڈ ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستان پویلین بھی شامل ہے، جسے اس مصنوعات کے گرد ’’یونیورس اِن اے گرین آف سالٹ‘‘ کے موضوع پر تیار کیا گیا تھا۔پویلین میں گلابی چٹانی نمک کی تنصیبات، پاکستان کے پنک سالٹ کی تاریخ سے متعلق معلومات، کھیوڑہ نمک کی کانوں سے متعلق وڈیو، ایک ڈیجیٹل انٹرایکٹو ٹیبل اور ہیلنگ گارڈن شامل تھے۔ ان نمائشوں کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی ورثے، اقتصادی صلاحیت اور قدرتی وسائل کو بھی اجاگر کیا گیا۔دیگر تشہیری سرگرمیوں میں فوڈ ایگ کراچی اور متحدہ عرب امارات میں گلف فوڈ، جرمنی میں انوگا، فرانس، کینیڈا اور ملائیشیا میں سیال، فوڈیکس جاپان اور ملائیشیا میں میہاس جیسی بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستانی نمک کمپنیوں کی شرکت شامل ہے۔ ٹی ڈی اے پی نے خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ملاقاتوں، تجارتی وفود، مصنوعات کی پروفائلنگ، مارکیٹ سے متعلق معلومات اور استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں کا بھی اہتمام کیا ہے۔حکومت کے اقدامات کا مقصد کھیوڑہ پنک راک سالٹ کی پاکستانی شناخت کا تحفظ، برآمدی دستاویزات اور قیمتوں کے نظام کو بہتر بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی تشہیر کو وسعت دینا ہے جبکہ طویل مدتی مصنوعات سے متعلق تجارتی برانڈنگ بنیادی طور پر نجی شعبے کے مجاز صارفین کی ذمہ داری ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاک سعودی سرمایہ کاری اوراقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 47.93 پوائنٹس کی کمی
-
جہازوں کی تعداد میں اضافہ پاکستان کی تجارتی خودمختاری اور توانائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،میاں زاہد حسین
-
ایس ای سی پی چیئرمین کا پاکستان میں موبیز کی توسیع کا خیرمقدم، ڈیجیٹلائزیشن کو معاشی ترقی کا اہم محرک قرار
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی ریکارڈ
-
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا پاکستان میں موبیز کی توسیع کا خیرمقدم، ڈیجیٹلائزیشن معاشی ترقی کا اہم محرک قرار
-
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں کمی، تعداد اورمالیت دونوں گھٹ گئیں
-
چارخلیجی ممالک میں کام کرنےوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر14فیصد اضافہ
-
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا
-
برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
پاکستان کی پنک سالٹ کی برآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کریڈٹ کارڈزکے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.