Live Updates

چارخلیجی ممالک میں کام کرنےوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر14فیصد اضافہ

جمعرات 27 اگست 2026 15:21

چارخلیجی ممالک میں کام کرنےوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) خلیج تعاون کونسل کے چار رکن ممالک میں کام کرنےوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر14فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے باقی رکن ممالک قطر، بحرین،اومان اورکویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 336ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسا ل کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جولائی میں ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 296ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسا ل کیا تھا ۔ جون میں مذکورہ ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 321ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جولائی میں بڑھ کر336ملین ڈالر ہوگیا۔اسی طرح سعودی عرب سے مالی سال کے پہلے مہینے میں 914ملین ڈالر اور یو اے ای سے 737ملین ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 824ملین ڈالر اور یو اے ای سے 665ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات