ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی ریکارڈ

جمعرات 27 اگست 2026 18:55

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت 3,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,001 روپے اضافے کے بعد 417,126 روپے سے کم ہو کر 414,125 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 382,379 روپے سے کم ہو کر 379,628 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 7,329 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 6,283 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,640 ڈالر سے کم ہو کر 4,605 ڈالر ہو گئی۔