ایس ای سی پی چیئرمین کا پاکستان میں موبیز کی توسیع کا خیرمقدم، ڈیجیٹلائزیشن کو معاشی ترقی کا اہم محرک قرار
جمعرات 27 اگست 2026 18:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کاروبار کی لاگت اور وقت کم کرنے، شفافیت و ریگولیٹری تعمیل بہتر بنانے، سرمایہ کاری میں سہولت دینے اور کاروبار کو مؤثر انداز میں وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ایس ای سی پی کا مقصد ریگولیٹری عمل کو مزید ڈیجیٹل، سہل اور کاروبار دوست بنانا ہے، جبکہ گورننس اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے معیارات برقرار رکھنا بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی اور بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد ہیں، جبکہ معیاری روزگار کے مواقع اور پاکستانی پروفیشنلز کو عالمی منڈیوں سے جوڑنا اس صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے۔اس تناظر میں ایس ای سی پی چیئرمین نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) سلیکون 1، کراچی میں دفتر کے ذریعے موبیز (MOBIZ) کی پاکستان میں توسیع کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار براعظموں میں 170 سے زائد پروفیشنلز اور کلاؤڈ، ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی میں مہارت رکھنے والی موبیز کی موجودگی پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں موجود مواقع کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے موبیز اور اس کی قیادت کو اس اہم سنگِ میل پر مبارکباد دی اور پاکستان میں کمپنی کی مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاک سعودی سرمایہ کاری اوراقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 47.93 پوائنٹس کی کمی
-
جہازوں کی تعداد میں اضافہ پاکستان کی تجارتی خودمختاری اور توانائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،میاں زاہد حسین
-
ایس ای سی پی چیئرمین کا پاکستان میں موبیز کی توسیع کا خیرمقدم، ڈیجیٹلائزیشن کو معاشی ترقی کا اہم محرک قرار
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی ریکارڈ
-
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا پاکستان میں موبیز کی توسیع کا خیرمقدم، ڈیجیٹلائزیشن معاشی ترقی کا اہم محرک قرار
-
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں کمی، تعداد اورمالیت دونوں گھٹ گئیں
-
چارخلیجی ممالک میں کام کرنےوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر14فیصد اضافہ
-
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا
-
برائلر گوشت کے نرخ مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
پاکستان کی پنک سالٹ کی برآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کریڈٹ کارڈزکے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.