مقبوضہ کشمیرسے متعلق امریکی سفیر کے بیانات پرصدر ٹرمپ سے وضاحت طلب
منگل 25 اگست 2026 14:31
(جاری ہے)
انہوں نے خاص طور پر سلامتی کونسل کی قراردادوں 38، 39، 47، 51، 80، 91، 96، 98 اور 122 کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کو بھارت یا پاکستان کی طرف سے یکطرفہ طور پر متعین کرنے کے طور پر قبول نہیں کیا گیاتھا۔
ڈی ایف پی کے رہنما نے کہا کہ 24 جنوری 1957 کی قرارداد 122 نے اقوام متحدہ کے سابقہ اصولوں کی توثیق کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت اس کے عوام کی مرضی کے مطابق اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے طے کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قرارداد نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون ساز اسمبلی کے اقدامات خود بخود اس سرزمین کی حیثیت کا حتمی فیصلہ نہیں بن سکتے۔محمود آنند ساغرنے کہا کہ امریکی سفیر سے منسوب بیان نے سنگین تحفظات پیدا کیے ہیں کہ کیا واشنگٹن نے کشمیر تنازع سے متعلق اپنے دیرینہ موقف میں بنیادی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ واضح کریں کہ آیا سفیر کے بیانات امریکی حکومت کی سرکاری پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے امریکی انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کو بامعنی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ترغیب دے اورتنازعے کے ایک پرامن اور منصفانہ تصفیے کی حمایت کرے جو کشمیری عوام کی سیاسی خواہشات اور بنیادی حقوق کو مدِنظر رکھتا ہو۔محنودساغر نے خبردار کیا کہ تنازع کشمیر کی سیاسی نوعیت کو مسلسل نظرانداز کرنے سے دو ایٹمی طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان عدم اعتماد بڑھ سکتا ہے اور عدم استحکام طویل ہو سکتا ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی کا ادراک کریں اور یقینی بنائیں کہ امریکی سفارتی نمائندوں کے بیانات واشنگٹن کی سرکاری پالیسی کی درست عکاسی کریں، انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.