چترال فٹ بال لیگ کل شروع ہوگی، ملک کی بہترین ٹیمیں میدان میں اتریں گی

جمعرات 27 اگست 2026 18:52

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) چترال فٹ بال لیگ کا آغاز کل ہفتہ، 29 اگست سے کرنل مراد اسٹیڈیم دروش، چترال میں ہوگا،چیف آرگنائزر کمال عبد الجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور لیگ میں ملک کی نامور فٹ بال ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

چترال فٹبال لیگ کا انعقاد آئیڈیل فٹبال کلب دروش کے زیر اہتمام چترال سکاٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جبکہ لیگ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، چترال پولیس اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا بھی تعاون حاصل ہے۔

لیگ میں ملک کی بہترین اور معروف فٹبال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، خیبر پختو نخوا پولیس، گوجرانوالہ واپڈا اور این ایل آئی رجمنٹ کے علاوہ واپڈا ہائیڈرو ہاسنگ سوسائٹی کوہاٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ لیگ میں چترال کی نمائندگی کرنے والی مقامی ٹیموں میں چترال مارخور، ون مائنڈڈ ایف سی لوٹکوہ، ایون ایف سی اور آئیڈیل ایف سی دروش شامل ہیں،