نیتن یاہو ترکیہ کو نیا دشمن بنا کر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،سابق امریکی سفیر
نیتن یاہو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیاں اپنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ترکیہ
جمعہ 28 اگست 2026 17:30
(جاری ہے)
دوسری جانب مذکورہ بینرز کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اشتہار کے چند روز بعد ہی ترکیہ اسرائیل کی نئی فوجی کشیدگی کا مرکز بن گیا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شام میں ابو الظاہر ایئر بیس پر حملہ کیا، اسرائیلی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد وہاں ترکیہ کی جانب سے مبینہ طور پر بڑھائی جانے والی فوجی موجودگی کو نشانہ بنانا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہنے کے باعث نیتن یاہو کی انتخابی مہم اور حملے کے وقت نے اسرائیل اور بیرونِ ملک یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا اسرائیل نے حقیقی خطرے کے خلاف پیشگی کارروائی کی یا انتخابی حمایت حاصل کرنے کے لیے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کئی دہائیوں سے خود کو اسرائیل کی سلامتی کے مضبوط محافظ کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں اور ماضی میں بھی مختلف بحرانوں کو سیاسی فائدے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ترکیہ، امریکا اور نیتن یاہو کے بعض اسرائیلی سیاسی مخالفین نے بھی حملے کے وقت پر سوال اٹھایا ہے ادھر ترکیہ نے اسرائیلی موقف کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیاں اپنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انقرہ نے کہاکہ شام میں امن، استحکام اور خوش حالی کے قیام کے لیے شامی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ترکیہ کی شام میں ممکنہ فوجی موجودگی کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں ترک فوجی موجودگی کو جڑ پکڑنے اور اسرائیل کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اپنے ہی عوام پر ظلم کرنے والا یہود مخالف آمر بھی قرار دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں 11ویں نمبر پر، 20 سال بعد بہترین پوزیشن
-
ایران نے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا
-
کویت کا پاکستان کے ساتھ پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کے بعد بھارت کے ساتھ بھی دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.