قومی اسمبلی میں پمز آتشزدگی کے واقعے میں معصوم نومولود بچوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
جمعہ 28 اگست 2026 20:55
(جاری ہے)
قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ حکومت واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے، کسی بھی غفلت یا حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔
ایوان نے زور دیا کہ جہاں غفلت یا مقررہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع ہوا ہو، وہاں ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنایا جائے۔ایوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہسپتالوں، بالخصوص نومولود اور بچوں کے یونٹس میں فائر سیفٹی پروٹوکولز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر انتظامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔ایوان نے جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔یہ قرارداد قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات اور وفاقی رابطہ کار برائے پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال دانیال چوہدری نے پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.