کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ اس پر قابو پانے کی کوششوں سے تیز، گوتیرش
یو این
ہفتہ 29 اگست 2026
06:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اگست 2026ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی حالیہ وبا اسے قابو کرنے کی کوششوں سے کہیں آگے نکل رہی ہے تاہم اسے اب بھی روکا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے کے لیے مزید مالی وسائل فراہم کرنے کی ہنگامی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے ایبولا کو کیسے قابو میں لانا ہے، اس کا پھیلاؤ کیسے روکنا ہے اور جانیں کیسے بچانا ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے خبردار کیا کہ ایبولا سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے مالی وسائل کی کمی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے شراکتی اداروں کو وبا سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ مختص کیے جا چکے ہیں۔
ادارے نے ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع امدادی منصوبہ بھی شروع کیا ہے جس کی مجموعی لاگت 2.13 ارب ڈالر ہے۔امدادی وسائل کے لیے اپیل
25 اگست تک جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے 5,713 مصدقہ مریض سامنے آ چکے تھے جن میں سے 2,744 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ہر ہفتے تقریباً 500 نئے مریضوں میں ایبولا کی نشاندہی ہو رہی ہے جبکہ بیماری سے خواتین اور بچے غیر متناسب طور پر زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایک بڑی مالی معاونت کے ذریعے اس منصوبے کے لیے اب تک 48 فیصد وسائل مہیا ہو چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ رقم چند ہی ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ اضافی وسائل کے بغیر زندگی بچانے کی کارروائیاں تھم جائیں گی جب انہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایبولا سے نمٹنے کے امدادی منصوبے کے لیے 1.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران ایک انسانی المیہ ہے جو خاندانوں اور پوری کی پوری آبادیوں کو شدت سے متاثر کر رہا ہے۔
پانچ بنیادی ترجیحات
اقوام متحدہ
نے ایبولا سے نمٹنے کے لیے کانگو میں ایک اعلیٰ سطحی رابطہ کار کا تقرر بھی کیا ہے جن کی کوششیں پانچ بنیادی ترجیحات پر مرکوز ہیں:- عوامی سطح پر رابطے میں اضافہ، تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے اور خوف و غلط معلومات کا خاتمہ ہو۔
- نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا، تاکہ متاثرہ افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں الگ رکھا جا سکے۔
- علاج اور نگہداشت کی صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنا۔
- محفوظ اور باوقار تدفین کے انتظامات کو وسعت دینا۔
- ایبولا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا۔
سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ دنیا کے پاس اب بھی اس بحران پر قابو پانے کا موقع موجود ہے لیکن اس معاملے میں عملی قدم اٹھانے میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیپال اور چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ اس پر قابو پانے کی کوششوں سے تیز، گوتیرش
-
پاکستان: ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
-
لبنان: عسکری کارروائیوں کے دوران شہریوں کو درپیش خطرات پر تشویش
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 4 بچے ہلاک، امدادی سامان کا گودام تباہ
-
یوکرین جنگ میں طبی سہولتوں پر اب تک 3,205 حملے ہو چکے، ڈبلیو ایچ او
-
آبنائے ہرمز تنازعہ کے بعد سے 6000 ملاح خلیج فارس میں بے یارومددگار
-
نیپال: سیلابی ریلے میں ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں
-
پاکستان کے جو دوسرے ٹیسٹ میں حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں
-
عمران خان کے بیٹے اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.