آبنائے ہرمز تنازعہ کے بعد سے 6000 ملاح خلیج فارس میں بے یارومددگار
یو این
ہفتہ 29 اگست 2026
06:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اگست 2026ء) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل بدستور متاثر ہے اور چھ ہزار ملاح چھ ماہ سے خلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی بحری ادارے (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے بتایا ہے کہ اگرچہ بعض بحری جہاز اور ان کا عملہ خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، تاہم یہ انتہائی اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ بحری آمدورفت کے لیے اب بھی بڑی حد تک بند ہے۔
دنیا میں تیل کی تقریباً 20 فیصد رسد اسی آبنائے سے گزرتی ہے۔فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد تقریباً 2,000 بحری جہازوں پر عملے کے 20 ہزار ارکان خلیج فارس میں پھنس کر رہ گئے تھے۔
'آئی ایم او' کی ترجمان جوزفائن لاتو سانویٹ نے کہا ہے کہ خطے میں ہزاروں بحری کارکن انتہائی خطرناک اور غیر یقینی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اس بحران کے اثرات مختصر اور طویل، دونوں مدتوں میں انتہائی سنگین ہیں۔
ایندھن، کھاد اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کے اہم نظام میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دنیا بھر کے معاشروں اور معیشتوں کو متاثر کر رہی ہیں۔'آئی ایم او' نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کے حق کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط سیاسی عزم اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ادارے کے مطابق، اب تک آبنائے میں دنیا بھر کے بحری جہازوں پر کم از کم 70 حملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن کے نتیجے میں عملے کے 19 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
نیپال اور چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ اس پر قابو پانے کی کوششوں سے تیز، گوتیرش
-
پاکستان: ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
-
لبنان: عسکری کارروائیوں کے دوران شہریوں کو درپیش خطرات پر تشویش
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 4 بچے ہلاک، امدادی سامان کا گودام تباہ
-
یوکرین جنگ میں طبی سہولتوں پر اب تک 3,205 حملے ہو چکے، ڈبلیو ایچ او
-
آبنائے ہرمز تنازعہ کے بعد سے 6000 ملاح خلیج فارس میں بے یارومددگار
-
نیپال: سیلابی ریلے میں ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں
-
پاکستان کے جو دوسرے ٹیسٹ میں حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں
-
عمران خان کے بیٹے اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.