غزہ: اسرائیلی بمباری میں 4 بچے ہلاک، امدادی سامان کا گودام تباہ
یو این
ہفتہ 29 اگست 2026
06:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اگست 2026ء) گزشتہ پانچ روز کے دوران غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری کے نتیجے میں چار بچے ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں میں امدادی خوراک کا ایک گودام بھی تباہ ہو گیا جبکہ عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) کے تعاون سے قائم پانی کی ایک اہم تنصیب کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یونیسف نے بتایا ہے کہ حالیہ حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں میں دو اور چار سال عمر کے دو لڑکے گولہ باری کے الگ واقعات میں ہلاک ہوئے۔
ایک 10 سالہ بچی اپنے خیمے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئی جبکہ گزشتہ حملے میں زخمی ہونے والا ایک 16 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسف کے علاقائی ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگبیڈر نے کہا ہے کہ غزہ میں بچے آج بھی ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے بنیادی خدمات اور ضروری اشیا کی تباہی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
یونیسف نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے غزہ میں گولہ باری سے تباہ ہونے والے اس کے گودام میں سات لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زیادہ مالیت کا غذائی سامان موجود تھا۔ اسی طرح، دیر البلح میں یونیسف کے تعاون سے چلنے والا صاف پانی کا ایک کنواں اور پانی فراہم کرنے والا ایک پلانٹ بھی شدید نقصان سے دوچار ہوا۔ اس تنصیب سے فراہم کیے جانے والے پینے کے صاف پانی پر چار ہزار سے زیادہ لوگ انحصار کرتے تھے جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔
یونیسف نے تنازع کے فریقین بالخصوص اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے عالمی قانون کا احترام کرنے پر زور دیا ہے جن کے تحت بچوں کی زندگی، حقوق اور شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ اور انسانی امداد کی بروقت، محفوظ اور بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانا لازم ہے۔
مزید اہم خبریں
-
نیپال اور چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ اس پر قابو پانے کی کوششوں سے تیز، گوتیرش
-
پاکستان: ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
-
لبنان: عسکری کارروائیوں کے دوران شہریوں کو درپیش خطرات پر تشویش
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 4 بچے ہلاک، امدادی سامان کا گودام تباہ
-
یوکرین جنگ میں طبی سہولتوں پر اب تک 3,205 حملے ہو چکے، ڈبلیو ایچ او
-
آبنائے ہرمز تنازعہ کے بعد سے 6000 ملاح خلیج فارس میں بے یارومددگار
-
نیپال: سیلابی ریلے میں ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں
-
پاکستان کے جو دوسرے ٹیسٹ میں حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں
-
عمران خان کے بیٹے اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.