پی سی بی کے ایکشن کے بعد امام الحق لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

منگل 1 ستمبر 2026 17:55

پی سی بی کے ایکشن کے بعد امام الحق لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔امام الحق لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

امام الحق نے پنڈلی کی انجری کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی۔پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔واضح رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے۔