یہ فیصلے سیریز ختم ہونے کے بعد لیتے، دنیا ہم پر ہنس رہی ہے: شاہد آفریدی کی پی سی بی پر تنقید

تیسرے ٹیسٹ کے لیے جو لڑکے بھیجے ہیں وہ ٹی 20 کے لڑکے ہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 ستمبر 2026 11:03

یہ فیصلے سیریز ختم ہونے کے بعد لیتے، دنیا ہم پر ہنس رہی ہے: شاہد آفریدی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2026ء ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے غلط اور برا فیصلہ لیا ہے، جو فیصلے لینے تھے وہ سیریز ختم ہونے کے بعد لے لیتے ۔ 
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہم نے خود اپنا مذاق بنایا ، اگر یہ چیئرمین پی سی بی کا بھی فیصلہ تھا تو بھی سلیکشن کمیٹی کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے تھی ۔

 
شاہد آفریدی نے کہا کہ سونے پر سہاگہ یہ کہ، تیسرے ٹیسٹ کے لیے جو لڑکے بھیجے ہیں وہ ٹی 20 کے لڑکے ہیں ،اصل مسئلہ فیصلوں میں تسلسل کا ہے ، ہمارے فیصلوں میں نہ تو تسلسل ہوتا ہے اور نہ ہی میرٹ پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

 

شاہد آفریدی نے محسن نقوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ پر سب سے زیادہ توجہ دیں اور دوسروں پر ذمہ داریاں نہ چھوڑیں ۔ 
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد جب پی سی بی میں آیا تو میں بہت خوش تھا کہ وہ انڈر 19 لیول پر کام کرے گا۔ 3 مہینے میں ہی سرفراز احمد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گیا، یہ کونسا پراسس ہے کہ جس کے تحت سرفراز احمد کو 3 مہینے میں ہی ہیڈ کوچ لگا دیا گیا؟۔