Live Updates

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، جلد سماعت کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

کیس کو رواں ہفتے میں مقرر کیا جائے، پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں خطے کی نسبت زیادہ ہیں. درخواست میں موقف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 ستمبر 2026 14:40

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، جلد سماعت کیلئے وفاقی آئینی عدالت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر ۔2026 ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی گئی.

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق کیس کو رواں ہفتے میں مقرر کیا جائے، پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں خطے کی نسبت زیادہ ہیں درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صورتِ حال نارمل ہونے کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی جا رہیں، تیل کی قیمتوں کے اثرات تمام اشیا خور و نوش پر بھی آ رہے ہیں. 

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات