المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقادکیا گیا

منگل 8 ستمبر 2026 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹر (گلشن اقبال) میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے مناسبت سے بابرکت محفل میلاد کا انعقادکیاگیا۔اس روحانی اجتماع کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی جبکہ صد ارتی ایوارڈ یافتہ نامورسیرت نگارپروفیسرڈاکٹراسماعیل بدایونی مہمان خصوصی تھے۔

محفل میںمولانا ابراراحمدرحمانی، مولانا اسلم چشتی،شاہ اسداللہ جنیدی ،احمد رضا طیب،ادریس عبد الغفار،معین خان ،عبدالغفارسعیدی،امین آدم جی ،قاضی مصطفی،محبوب وارثی ودیگر موجودتھے۔ قمررحمانی،عامراللہ خان،احمد الحق قاسمی، سیدریحان قادری،حافظ محمدعلی چشتی نے بارگاہ رسالت ﷺمیں گلدستہ عقیدت اورہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

محفل سے ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے’’ تحریک ختم نبوت کی تاریخی اہمیت ‘‘اورعظمت پرتفصیلی روشنی ڈالی۔انہوںنے قائد ین تحریک ختم نبوت مولانا شاہ احمد نورانی،مولانا عبدالمصطفیٰ الازہری، مولاناعبدالستارخان نیازی،مولاناسیدمحمدعلی رضوی ،مولاناذاکرجھنگوی ودیگر جلیل القدرعلماء ومشائخ سمیت تمام رفقاء شہداء اوراسیران تحریک ختم نبوت کی لازوال قربانیوں اورجدوجہد کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

پروفیسر اسماعیل بدایونی نے عقیدہ ختم نبوت کی ضرورت اوراہمیت پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت انگریز کا بویا ہواوہ فتنہ تھا جسے مسلمانوں کے جذبہ جہادکوسردکرنے اورملت اسلامیہ کے شیرازے کومنتشر کرنے کے لیے تراشاگیا تھا۔ انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردے کر نہ صرف تاریخ سازفیصلہ کیا ،بلکہ دنیابھر کے مسلمانوں کے عقیدہ ختم نبوت کوقانونی تحفظ بھی فراہم کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جب جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی نائب امیر ڈاکٹرحاجی حنیف طیب اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تھے۔اس دورمیں پرویز مشرف نے زنابالررضا کا قانون پاس کروانے کے لیے نامناسب طریقے استعمال کیے جس پر احتجاج کرتے ہوئے ان دونوں شخصیات نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا بعدازاں ،اسلامی نظریاتی کونسل نے ان کے اس اقدام کوایک جرأت مندانہ فیصلہ قراردیا ۔