پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل قبول ہے، سکھر چیمبر
منگل 8 ستمبر 2026 23:01
(جاری ہے)
چیمبر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات فوری طور پر مارکیٹ میں منتقل ہوجاتے ہیں، تاہم قیمتوں میں کمی کی صورت میں اس کا فائدہ عوام اور کاروباری طبقے تک اسی رفتار سے نہیں پہنچتا، جس کے باعث مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ رہا ہے اور عوام کی قوت خرید مسلسل کم ہورہی ہے۔
سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بجلی کی قلت نے صنعت، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ رہی ہے۔چیمبر کے رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ ریونیو بڑھانے کے لیے مسلسل عوام اور کاروباری طبقے پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے معاشی سرگرمیوں کے فروغ، صنعتی پیداوار میں اضافے اور کاروباری لاگت میں کمی کو ترجیح دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کو مستحکم کیے بغیر پائیدار معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ممکن نہیں۔سکھر چیمبر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے یا اس میں خاطر خواہ کمی کی جائے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مستقل حل نکالا جائے اور صنعت و تجارت کو درپیش بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ چیمبر نے کاروبار دوست اور متوازن معاشی پالیسیوں کی تشکیل پر بھی زور دیا تاکہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ عام آدمی کو بھی حقیقی ریلیف مل سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاورسیمنٹ کے سالانہ منافع میں 363 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلرگوشت میں 8 روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان 100انڈیکس 698.57پوائنٹس کی کمی کے بعد171943.59پوائنٹس پربند
-
پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا
-
تیل مہنگا ہونے سے درآمدی بل پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے،عاطف اکرام شیخ
-
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 993.91 کی کمی کے بعد 172642.16 ہو گیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں1,000 روپے کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ، چاندی کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے، چیئرمین ایس ای سی پی
-
ایس آئی ایف سی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے جاپانی کمپنی سومیٹومو کارپوریشن سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.