پروینشل الیکشن کمشنر سندھ کی ہدایت

ٰ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص کنور شجاعت علی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں اجلاس

منگل 8 ستمبر 2026 19:23

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2026ء) پروینشل الیکشن کمشنر سندھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص کنور شجاعت علی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میرپورخاص میں INVR-5 ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (IDCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل علی سومرو، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوھاب، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد احمد، سی ایس ایس پی کے محمد بخش کپری سمیت ضلع انتظامیہ، نادرا، محکمہ اطلاعات، تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور غیر سرکاری تنظیموں (CSSP، عورت فاؤنڈیشن) کے نمائندگان نے شرکت کی۔

لشرکائ نے خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کو یقینی بنانے اور مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان موجود صنفی فرق (Gender Gap) کو کم کرنے کے لیے اپنی تجاویز اور آرائ پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنور شجاعت علی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد اہل ووٹرز، بالخصوص خواتین، کی ووٹ رجسٹریشن کو یقینی بنانا اور انتخابی عمل میں خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ خواتین کے ووٹ کے اندراج کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے گراس روٹ سطح، بالخصوص دیہات اور محلوں میں مؤثر آگاہی مہمات اور عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ کوئی بھی بالغ خاتون اپنے ووٹ کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔ شرکائ نے خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔