پشاور، بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی اصولی منظوری دے دی گئی

منگل 8 ستمبر 2026 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) پشاور میں احساس بزرگ کارڈ کے حاملین کو بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں بزرگ شہریوں کو باوقار اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ نادرا سے تصدیق کے بعد پانچ ماہ کے اندر احساس کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس مفت سفری پروگرام پر سالانہ 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، اور کارڈ کے غلط استعمال کی صورت میں 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔