پسوڑی کا یوٹیوب پر ایک ارب ویوزتک پہنچنا کوک سٹوڈیو اور پاکستانی موسیقی کے لیے اہم سنگِ میل ہے، سمیع واحد
بدھ 9 ستمبر 2026 17:47
(جاری ہے)
سمیع وا حد کا کہنا ہے کہ چار سال بعد بھی دنیا بھر کے سامعین’’پسوڑی‘‘ گانے کوسرچ کر رہے، شیئر کر رہے اور بار بار سن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنگِ میل اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ کوک سٹوڈیو ہمیشہ پاکستانی فنکاروں اور تخلیقی خیالات کو عالمی سطح پر اپنی آواز پہنچانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے کھڑا رہا ہے ۔کوک سٹوڈیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی موسیقی کے اس عالمی سفر کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے جو ابھرتے ہوئے فنکاروں اور تخلیقی آوازوں کو تجربات، تعاون اور نئے سامعین تک رسائی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔’’پسوڑی‘‘ کی ایک ارب ویوز کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں جنم لینے والی موسیقی اپنی زبان اور ثقافتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر کروڑوں دلوں تک پہنچ سکتی ہے۔ایک ایسا گانا جو پاکستان میں تخلیق ہوا اور پوری دنیا نے مل کر ہمارے ساتھ گایا۔جاری پریس ریلیز کے مطابق 2022 میں کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے تحت ریلیز ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ نے اپنی منفرد موسیقی، پنجابی اور اردو کے امتزاج، جدید پروڈکشن اور جنوبی ایشیائی ثقافتی رنگ کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سامعین کی توجہ حاصل کی۔اس حوالے سے پروڈکشن، ڈیزائن و آرٹ ڈائریکشن میں تیار ہونے والی وڈیو میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو جدید بصری انداز میں پیش کیا گیا اور وڈیو میں مختلف ممتاز فنکاروں کی شرکت نے اسے مزید منفرد بنا دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ میں مظاہرین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تارکینِ وطن سمجھ کر ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا
-
جیولین تھرو میں مزید جدت لانے کا فیصلہ
-
ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے جو روٹ کی وکٹ حاصل کرکے منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا
-
لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے نوجوان کرکٹرز کا سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے تربیتی پروگرام میں خیر مقدم
-
قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق بھی سامنے آگیا
-
برازیل کادوستانہ میچز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ، کارلو اینچلوٹی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیدیا
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، محمد یوسف ٹیم کی خراب بیٹنگ پر برہم
-
وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
-
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم امیگریشن مخالف تنظیم کا نشانہ بن گئی
-
پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
-
ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا
-
یوم دفاع کے موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شاندار نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.