خیبرپختونخواحکومت کا بی ارٹی میں مفت سفرکیلئے احساس بزرگ کارڈ کا اجرا

بدھ 9 ستمبر 2026 17:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2026ء) پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے بزرگ شہریوں کو بی آر ٹی بسوں میں مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے احساس بزرگ کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی ہے،اس سہولت کےتحت 60سال اوراس سے زائد عمرکے شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفرکرسکیں گے، اس اقدام پرسالانہ تقریباً 935ملین روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،اجلاس کو بتایا گیا کہ بزرگ شہریوں کی نادرا سے تصدیق کے بعد انہیں پانچ ماہ کےعرصے میں احساس بزرگ کارڈز جاری کر دیے جائیں گے جبکہ کارڈ کے غلط استعمال کی صورت میں متعلقہ شہری پر500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد بزرگ شہریوں کو آمدورفت کے لیے باوقار، آسان اورمفت سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات کی انجام دہی کے لیے بہتراورسہل انداز میں سفر کر سکیں ۔