پشاور ہائیکورٹ، 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کی سزائے موت برقرار

بدھ 9 ستمبر 2026 21:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) پشاور ہائیکورٹ نے مردان میں بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، ٹرائل کورٹ نے مجرم کو تین بار سزائے موت سنائی تھی۔ملزم نے 2020 میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔