میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت کے لیے شہریوں نے جوڈیشل کمیشن سے رابطہ کرنا شروع کردیا

جمعرات 10 ستمبر 2026 16:55

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت کے لیے شہریوں نے جوڈیشل کمیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت کے لیے شہریوں نے جوڈیشل کمیشن سے رابطہ کرنا شروع کردیا، کمیشن کو اہم ڈیجیٹل شواہد اور پیغامات موصول ہونے کے بعد مزید انکشافات کا امکان پیدا ہوگیا۔جوڈیشل کمیشن کے رجسٹرار عبدالمجید کے مطابق میر رضا کیس کے سلسلے میں شہریوں کی جانب سے 5 ای میلز اور متعدد واٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں کیس کی تحقیقات میں معاونت کے حوالے سے مختلف معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شہری نے میر رضا کے بائننس اکاؤنٹس سے متعلق کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ دوسرے شہری نے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور آئی کلاؤڈ لاگ اِن سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار کے مطابق کراچی سے ہی ایک شہری نے ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کرتے ہوئے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ شخص سے بھی تحقیقات کی جائیں۔

کمیشن نے شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق شہریوں سے موصول ہونے والی معلومات اور ڈیجیٹل شواہد باقاعدہ طور پر تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ ان کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔جوڈیشل کمیشن نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے تمام افراد کی شناخت مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :