پنجاب میں سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن

جمعرات 10 ستمبر 2026 17:21

پنجاب میں سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) پنجاب میں سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کے بعد طلبہ کے لئے ای بائیکس کا پورٹل کھول دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں صرف 2دن میں پنجاب سے 4لاکھ 32ہزار طلبہ کی سی ایم ای بائیک سکیم میں رجسٹریشن ہوئی جبکہ 2لاکھ 65ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سی ایم ای بائیک سکیم کے لئے ایک لاکھ8ہزار سے زائد طلبہ کی درخواست جمع ہوگئیں، طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے bikes.punjab.gov.pk پر 4اکتوبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کیلئے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کے لئے طالبعلم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، اپلائی کرنے کے لئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے، سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کیلئے ڈان پیمنٹ معاف کر دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف 3028روپے ماہانہ ادا کریں گے۔سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا جبکہ طلبہ کو ای بائیک کی 2روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔