مری،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھوئی میں شاندار رزلٹ اوریوم دفاع کی تقریب

اتوار 13 ستمبر 2026 18:20

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2026ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھوئی نمبر 8 میں یوم دفاع اور شاندار تعلیمی نتائج کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈائریکٹر قیصرہ رانی،سی ای او مری سدرہ بتول اور کوہسار یونیورسٹی کے پروفیسر اشفاق کلیم عباسی نے شرکت کی، تقریب میں سکول کی طالبات کی بہترین تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا،ضلع مری کے متعدد سکولوں کے مایوس کن نتائج کے برعکس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھوئی، یونین کونسل سہربگلہ نے چھ اساتذہ کی عدم دستیابی کے باوجود حسب ماضی نمایاں نتائج دے کر اپنی تعلیمی صلاحیت منوائی،سکول کی خستہ حال عمارت اور اساتذہ کی کمی کے باوجود سکول طالبات نے کارکردگی کے باعث مری میں نمایاں حیثیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں،سی ای او مری سدرہ بتول نے خطاب کرتے ہوے اہل علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ سکول کی عمارت کی بہتری اور اساتذہ کی تعیناتی کے مسائل حل کروانے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے،یاد رہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر8 گھوئی تعلیم کے ساتھ تربیت میں شاندار مثال عرصہ سے قائم کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :