اوکاڑہ،غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈان، 5 دکانیں سیل

بدھ 23 ستمبر 2026 23:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں غیر قانونی اور غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سرپرائز چیکنگ کے دوران سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔ عدنان قیصر نے کہا کہ عوام کی جانی و مالی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی و غیر محفوظ ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :