سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کا مریم نواز ہیلتھ کلینک خان پور سیداں کا دورہ، کارکردگی تسلی بخش قرار

جمعرات 24 ستمبر 2026 17:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2026ء) محکمہ صحت سیالکوٹ کی ٹیم نے مریم نواز ہیلتھ کلینک خان پور سیداں، تحصیل پسرور کا دورہ کرکے طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام متعلقہ عملہ موجود پایا گیا۔ وائٹل کاؤنٹر پر مقررہ اشاریوں کے مطابق ضروری آلات و لاجسٹکس دستیاب تھے، جبکہ لیبر روم میں بھی تمام ضروری آلات، ادویات سمیت دیگر سہولیات موجود پائی گئیں۔

(جاری ہے)

ای پی آئی روم کے معائنے کے دوران آئی ایل آر کے درجہ حرارت کا چارٹ باقاعدگی سے برقرار رکھا گیا تھا۔ میڈیسن فارمیسی میں ضروری معمول کی ادویات دستیاب تھیں، ادویات کے بن کارڈز بھی باقاعدگی سے مرتب کیے گئے تھے۔ معائنے کے دوران ٹیبلٹس سمیت تھرمل پرنٹرز بھی مقررہ اشاریوں کے مطابق دستیاب پائے گئے۔ کلینک میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی تسلی بخش قرار دی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بنیادی مراکز صحت پر طبی سہولیات، ادویات، ضروری آلات سمیت دیگر انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کا مقصد شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :