سندھ کے 6 انتظامی یونٹس بنیں گے، وسائل سب میں برابر تقسیم ہوں گے، فاروق ستار
جمعرات 24 ستمبر 2026 23:07
(جاری ہے)
فاروق ستار نے کہا کہ یہ مسئلہ برسوں سے چلا آرہا ہے اور انتظامی یونٹس کے قیام پر عوامی رائے سامنے آنی چاہیے۔
فاروق ستار نے کراچی کے بلدیاتی ملازمین کے ریٹائرمنٹ واجبات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 25 ٹاؤنز کے متعدد ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں سے کٹنے والی رقم کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی، اس لیے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو ان کے ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی کے معاملے کو جلد حل کیا جائے اور فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ فاروق ستار کے مطابق اس معاملے میں میئر کراچی سمیت متعلقہ افسران کی ذمہ داری بھی عائد کی گئی ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سرکاری ملازمین صوبائی ہوں یا وفاقی، اداروں پر لازم ہے کہ انہیں ملازمت سے متعلق ان کے جائز حقوق ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق سے متعلق ماضی میں بھی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے سامنے آچکے ہیں۔فاروق ستار نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے اختیارات سے متعلق بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر میئر کو اختیارات دیے جائیں تو بلدیاتی نظام بہتر انداز میں کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں کو یکساں بنیادوں پر ترقی دینے کی ضرورت ہے اور صوبے کے وسائل کی تقسیم میں تمام علاقوں کو حصہ ملنا چاہیے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نئے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مؤقف پر قائم ہے اور اس معاملے پر سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا ردعمل، سندھ حکومت سے کارکردگی کا حساب مانگ لیا
-
طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار
-
صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے،خواتین کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں یکساں شرکت کو یقینی بنانا ہوگا، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیرِمملکت طلال چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اورچیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات
-
محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے، حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ، بیرسٹرگوہر
-
سندھ کے 6 انتظامی یونٹس بنیں گے، وسائل سب میں برابر تقسیم ہوں گے، فاروق ستار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بیلاروس پہنچ گئے، منسک میں فتح یادگار پر حاضری ، پھول چڑھائے
-
ساہیوال، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق، دو خواتین زخمی
-
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بحال اور رضاکارانہ علیحدگی کی سکیم قبول کرنے والے ملازمین کے تمام واجبات یکمشت ادا کئے جائیں، پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد کا مطالبہ
-
وفاقی وزیر پٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس ، وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد ، مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان، سعودی عرب کی دوستی نسل در نسل مضبوط ہو رہی ہے، گورنرسندھ
-
ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر (کل )معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.