ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر (کل )معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

جمعرات 24 ستمبر 2026 17:36

ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر (کل )معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکسز اور ڈیوٹی کی وصولی کے لیے کل بروز ہفتہ 26ستمبر کو تمام متعلقہ دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لارج ٹیکس پیئرز آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز سمیت تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز ہفتہ کے روز معمول کے مطابق دفتری امور انجام دیں۔

احکامات کے مطابق 26ستمبر کو افسران اور عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے گا جبکہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو افسران کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کریں گے۔ایف بی آر کے مطابق ہفتہ کے روز دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :