ساہیوال، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق، دو خواتین زخمی

جمعرات 24 ستمبر 2026 23:13

ساہیوال، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق، ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) چک 100ڈبلیو ایم اولڈ ہڑپہ روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق محمد ارشد کے کزن عبدالجبار کیری ڈبہ نمبر 9755 ایل ای بی میں دینا ناتھ گیا تھا۔

(جاری ہے)

واپسی پر اولڈ ہڑپہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبر 385 نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں عبدالجبار، مسما نتاشا بی بی زوجہ کاشف، اس کا بچہ اور ایک اور خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

عبدالجبار اور بچہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دونوں خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس ہڑپہ نے محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ٹریکٹر قبضے میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور محمد یونس حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔