طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 24 ستمبر 2026 22:30

طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2026ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب ان کی صلاحیتوں، سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے، یقین ہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے، آزاد کشمیر میں جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر نجیب نقی کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نجیب نقی کو منصب کی ذمہ داریاں دیانت اور خلوص سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ڈاکٹر نجیب نقی کی خدمات باعثِ خیر ہوں۔