وزیرِمملکت طلال چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اورچیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات
جمعرات 24 ستمبر 2026 22:38
(جاری ہے)
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ مشران سے امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی موثر روک تھام کے لیے عوامی تعاون انتہائی اہم ہے۔آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان موثر رابطہ اور باہمی تعاون جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر ترنول کے مشران، بزرگ شہریوں اور معززین علاقہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔علاقہ معززین نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی اعتماد، مسلسل رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس، انتظامیہ، علاقہ مشران اور شہریوں کے باہمی تعاون، موثر رابطے اور مشترکہ کوششوں سے ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا ردعمل، سندھ حکومت سے کارکردگی کا حساب مانگ لیا
-
طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار
-
صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے،خواتین کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں یکساں شرکت کو یقینی بنانا ہوگا، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیرِمملکت طلال چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اورچیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات
-
محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے، حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ، بیرسٹرگوہر
-
سندھ کے 6 انتظامی یونٹس بنیں گے، وسائل سب میں برابر تقسیم ہوں گے، فاروق ستار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بیلاروس پہنچ گئے، منسک میں فتح یادگار پر حاضری ، پھول چڑھائے
-
ساہیوال، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق، دو خواتین زخمی
-
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بحال اور رضاکارانہ علیحدگی کی سکیم قبول کرنے والے ملازمین کے تمام واجبات یکمشت ادا کئے جائیں، پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد کا مطالبہ
-
وفاقی وزیر پٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس ، وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد ، مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان، سعودی عرب کی دوستی نسل در نسل مضبوط ہو رہی ہے، گورنرسندھ
-
ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر (کل )معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.