شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے مکمل طورپر تباہ

جمعرات 24 ستمبر 2026 22:56

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2026ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خوارج نے فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔