وائس چانسلرنے پنجاب یونیورسٹی کے نئے آن لائن الحاق پورٹل کا افتتاح کردیا
اقدام ریکارڈ کے بہتر انتظام، زیادہ شفافیت اور معلومات تک آسان رسائی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا.وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
میاں محمد ندیم
جمعرات 24 ستمبر 2026
19:42
(جاری ہے)
ا س سلسلے میں افتتاحی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین الحاق کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم،کنوینر لاءالحاقی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد چیمہ، ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر شاہزیب خان، الحاق کمیٹی کے ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ الحاقی رپورٹ یونیورسٹی کی جانب سے اپنے الحاق شدہ کالجوں میں شفافیت، کارکردگی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے الحاق کمیٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو الحاق سے متعلق تمام ریکارڈ کو کامیابی کے ساتھ ڈیجیٹلائز کرنے پر سراہا. انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ریکارڈ کے بہتر انتظام، زیادہ شفافیت اور معلومات تک آسان رسائی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا پروفیسر ڈاکٹر محمداکرم نے بتایا کہ نئے آن لائن الحاقی پورٹل کے ذریعے کالج نئے الحاق،الحاق میں توسیع اور طلبہ کے داخلے کی مقررہ حد میں اضافے کے لیے اپنی درخواستیں ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرا سکیں گے پورٹل کے ذریعے الحاقی نوٹیفکیشنز کی آن لائن ترسیل بھی ممکن ہوگی، جبکہ کالجز اپنے نام، منظور شدہ طلبہ کی تعداد اور الحاقی سیشنز سمیت اہم معلومات بھی دیکھ سکیں گے. انہوں نے بتایا کہ الحاق سے متعلق معلومات خودکار طور پر رجسٹریشن پورٹل پر منتقل ہو جائیں گی، جس سے الحاق شدہ کالجوں کے لیے طلبہ کے اندراج کی معلومات درج کرنا مزید آسان ہو جائے گا. رپورٹ کے مطابق، تعلیمی سیشنز2025–2026 اور2026–2027 کے دوران نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے کالجوں سے حاصل ہونے والی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا نجی شعبے کے کالجوں سے 2025–2026 میں 2.83 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی، جو 2026–2027 میں بڑھ کر 5.40 کروڑ روپے ہوگئی، یوں اس میں 90.1 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح سرکاری شعبے کے کالجوں سے وزٹ فیس کی وصولی 3.94 کروڑ روپے سے بڑھ کر 8.82 کروڑ روپے ہوگئی، جو 123.6 فیصد سے زیادہ اضافہ ظاہر کرتی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی نے 10 نئے سرکاری اور 25 نجی کالجوں کو الحاق فراہم کیا ہے پنجاب یونیورسٹی اپنے الحاقی نظام کو مزید بہتر بنانے، تعلیمی مواقع کو وسعت دینے اور الحاق شدہ کالجوں کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ان اقدامات کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا اورپاکستان کے شعبہ تعلیم کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے پنجاب یونیورسٹی نے معیاری تعلیم کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط اور زیادہ جامع تعلیمی نظام تشکیل دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا.
مزید اہم خبریں
-
بہاولپورسے 17 سالہ نوجوان کو امریکی ادارے”ایف بی آئی“کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
-
80ممالک کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ‘ایران اور حوثیوں کی مذمت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہورآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ
-
حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے روز پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، شہزاد اقبال
-
گرین ٹریکٹر اسکیم میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟.شرجیل میمن
-
غزہ کی تعمیرنو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
-
حکومت کی ناکامی اور اپوزیشن کی کامیابی ہے کہ مائنس ون فارمولا ناکام ہوگیا، حامد میر
-
آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع جان
-
متحدہ عرب امارات نے 24 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردیں
-
اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاسکتے ہیں، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.