Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت 84 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 ستمبر 2026 22:56

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 24 ستمبر 2026ء ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 412 روپے 12 پیسے مقرر کردی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جس کی بڑی وجہ خلیج سے تیل کی سپلائی میں بہتری کے امکانات اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی امید کو قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 2.01 ڈالر یا 2 فیصد کمی کے بعد 98.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اکتوبر ڈیلیوری 2.50 ڈالر یا 2.61 فیصد گر کر 93.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو آئندہ سات روز میں دوبارہ کھولنے کے امکان کے اشاروں نے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات کم کیے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات