آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع جان

مجھے آخری لمحے پر بتایا گیا کہ اوپر بیٹھنے والوں کا فون آیا ہے کہ آپ پر اور شاہد خٹک پر میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، ہم نہ کل جھکے تھے، نہ آج پیچھے ہٹیں گے، وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 ستمبر 2026 21:51

آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 24 ستمبر 2026ء ) وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ کا ٹویٹ مجھے آخری لمحے پر بتایا گیا کہ اوپر بیٹھنے والوں کا فون آیا ہے کہ آپ پر اور شاہد خٹک پر میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایکس پر شفیع جان نے الزام عائد کیا کہ آج متعدد ٹی وی چینلز کے ساتھ میرے ٹاک شوز شیڈول تھے، لیکن آخری لمحے پر بتایا گیا کہ "اوپر" بیٹھنے والوں کا فون آیا ہے اور آپ پر اور شاہد خٹک  پر میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا پرپابندی عائدکرنا اور جمہوری آوازوں کا گلا گھونٹنا فسطائیت اور کھلی آمریت ہے،تم جتنی مرضی پابندیاں لگا لو، سچ کو بند کمروں کے فیصلوں سے نہیں دبایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ کل جھکے تھے، نہ آج پیچھے ہٹیں گے،ان فاشسٹ ہتھکنڈوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

❌ Twitter oEmbed API returned HTTP Code: 503
Response: upstream connect error or disconnect/reset before headers. reset reason: connection timeout
شفیع جان نے کہا کہ سوشل میڈیا تو ہماری طاقت ہے پاکستانی ہماری آواز ہیں ہم سوشل میڈیا پر تمام صحافیوں کے لیے پہلے بھی حاضر تھے اور اب بھی،انشالله یہ خان کے نظریے کو نہیں روک سکتے۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے 10 اکتوبر تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دے دی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راستوں کی بندش حکومت کی بوکھلاہٹ اور تحریک کی کامیابی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، جنید اکبر ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت کی اکثریت نے لانگ مارچ کو 5 سے 10 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا گیا۔ اسلام آباد اور شاہراہیں راستے بند کرنے کو تحریک کی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے کردار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، پارٹی قیادت کے مطابق جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سے متعلق کہا گیا کہ پی پی قیادت ابھی کھل کر بات نہیں کررہی اور چیئرمین بلاول بھٹو کی وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔ اجلاس میں 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان اے پی سی بلانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔