80ممالک کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ‘ایران اور حوثیوں کی مذمت
حوثیوں کی باب المندب آبنائے کی جانب پیش قدمی بین الاقوامی بحری جہاز رانی، سمندری سلامتی اور عالمی تجارت کیلئے خطرات میں مزید اضافہ کرسکتی ہے. اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
میاں محمد ندیم
جمعرات 24 ستمبر 2026
23:01
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ بیان کی حمایت خلیجی عرب ریاستوں اور بڑی مغربی طاقتوں نے کی ہے اعلامیے میں یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم یمن میں تنازع دوبارہ شروع کرنے کے حوثیوں کے فیصلے، سعودی عرب پر ان کے مسلسل حملوں اور بحیرہ احمر میں ان کی کارروائیوں کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں. بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال نے بین الاقوامی تجارت اور عالمی توانائی کی سلامتی کو متاثر کیا ہے، جبکہ اہم بحری گزرگاہ کو کھولنا اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانا فوری ضرورت ہے مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ حوثیوں کی باب المندب آبنائے کی جانب پیش قدمی بین الاقوامی بحری جہاز رانی، سمندری سلامتی اور عالمی تجارت کیلئے خطرات میں مزید اضافہ کرسکتی ہے. بیان کے حامی ممالک میں خلیجی عرب ریاستوں کے علاوہ بڑی مغربی طاقتیں بھی شامل ہیں ان ممالک نے عالمی تجارت کے اہم بحری راستوں میں مزید رکاوٹیں پیدا ہونے سے روکنے پر زور دیا اس موقع پر آبنائے ہرمز سے متعلق مطالبے میں صرف راستہ کھولنے پر زور نہیں دیا گیا بلکہ تجارتی جہازوں کیلئے محفوظ اور بلا رکاوٹ گزرگاہ کی ضرورت بھی واضح کی گئی ایک متعلقہ رپورٹ کے مطابق مشترکہ بیان میں جہازوں کی نقل و حرکت پر غیر قانونی ٹولز، شرائط یا اضافی چارجز عائد نہ کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا. آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور اس میں جاری کشیدگی نے عالمی تیل اور گیس کی تجارت پر دباﺅ بڑھایا ہے ” رائٹرز“ کے مطابق جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل اس راستے سے ہوتی تھی. دوسری جانب ایران اور حوثی گروپ اپنی کارروائیوں کو دفاعی اقدامات قرار دیتے رہے ہیں تہران اور حوثیوں کا موقف ہے کہ ان کی کارروائیاں موجودہ جنگ اور علاقائی فوجی دباﺅ کے تناظر میں دفاعی نوعیت کی ہیں اقوام متحدہ میں یہ مشترکہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں.
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے نیٹ لانچر کا انتظام کیا ہے، کامران شاہد کا سوال
-
بہاولپورسے 17 سالہ نوجوان کو امریکی ادارے”ایف بی آئی“کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
-
شفاء اسپتال میں عمران خان کے میڈیکل بنیاد پر قیام کے لیے بڑی تیاریاں مکمل
-
80ممالک کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ‘ایران اور حوثیوں کی مذمت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہورآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ
-
حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے روز پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، شہزاد اقبال
-
گرین ٹریکٹر اسکیم میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟.شرجیل میمن
-
غزہ کی تعمیرنو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
-
حکومت کی ناکامی اور اپوزیشن کی کامیابی ہے کہ مائنس ون فارمولا ناکام ہوگیا، حامد میر
-
آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.