بہاولپورسے 17 سالہ نوجوان کو امریکی ادارے”ایف بی آئی“کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
امریکی تحقیقاتی ادارے نے وزارت خارجہ کے ذریعے حکام کو نوجوان کے بارے میں آگاہ کیا جو اپنے باپ کو زہرسے قتل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے مددحاصل کررہا ہے . رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 24 ستمبر 2026
23:17
(جاری ہے)
اگرچہ گزشتہ روزخبرمیں ”این سی سی آئی اے“نے محض غیرملکی انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیا تھا تاہم درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی سے ملنے والی معلومات پاکستانی وزارتِ خارجہ نے 22 ستمبر کو ایک سرکاری مراسلے کے ذریعے این سی سی آئی اے کو فراہم کیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کلاڈ اے آئی کا ایک صارف مہلک زہریلے مادوں اور ا±ن کے استعمال اور ممکنہ اثرات پر تفصیلی تحقیق کر رہا تھا. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیئر کیے گئے ڈیجیٹل شواہد کے مطابق مذکورہ صارف نے مبینہ طور پر اپنے والد کو لیبارٹری گریڈ میتھانول کھانے میں ملا کر والد کو ہلاک کرنے کی ابتدائی کوشش کی تھی تاہم اس کوشش میں ناکامی کے بعد وہ ”روزری پیز“ سے حاصل ہونے والے زہریلے مادے ابرِن کے استعمال سے متعلق اے آئی سے مزید معلومات حاصل کر رہا تھا ایف آئی آر میں ”کلاڈ اے آئی“ پر نوجوان کی جانب سے کی گئی مبینہ گفتگو کے متعدد اقتباسات بھی شامل کیے گئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے اس اکاﺅنٹ سے وابستہ ای میل اور متعدد آئی پی ایڈریسز کی معلومات بھی پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں، جن کی بنیاد پر این سی سی آئی اے لاہور نے ڈیجیٹل ٹریسنگ اور نادرا کے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا این سی سی آئی اے کے مطابق سفارتی ذرائع سے ملنے والی ابتدائی اطلاع میں صارف کے ضلع فیصل آباد میں موجود ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں سرکاری ریکارڈ کی مدد سے تفتیش کاروں نے ایک کم عمر لڑکے تک رسائی حاصل کی جو بہاولپورمیں مقیم تھا.
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے نیٹ لانچر کا انتظام کیا ہے، کامران شاہد کا سوال
-
بہاولپورسے 17 سالہ نوجوان کو امریکی ادارے”ایف بی آئی“کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
-
شفاء اسپتال میں عمران خان کے میڈیکل بنیاد پر قیام کے لیے بڑی تیاریاں مکمل
-
80ممالک کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ‘ایران اور حوثیوں کی مذمت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہورآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ
-
حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے روز پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، شہزاد اقبال
-
گرین ٹریکٹر اسکیم میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟.شرجیل میمن
-
غزہ کی تعمیرنو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
-
حکومت کی ناکامی اور اپوزیشن کی کامیابی ہے کہ مائنس ون فارمولا ناکام ہوگیا، حامد میر
-
آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.